خوش آمدید
موجودہ نقطۂ نظریہ ہے کہ آجرین، اور زیادہ تر SMEs اور مائکروبزنس کے آجرین ملازمت سے متعلق آموزش کو ان تجارت کے لیے خسارے کا سبب سمجھتے ہیں۔ اس پرجیکٹ کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ درحقیقت معاملہ اس کے برعکس ہے اور یہ کہ مناسب آموزش مواقع کے بغیر ان کے کارکنان کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ ان کی قدردانی کم ہوتی ہے اور وہ کام کی طرف سے بددل ہو سکتے ہیں۔ اگر اسکاٹ لینڈ کو اپنی تخلیقی صلاحیت اور مسابقت پسندی کو بڑھانا ہے تو ہمیں اس تصور کو بدلنے کے لیے لازماً ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
اس پروجیکٹ کا اصل نتیجہ یہ ہے کہ ایک ایسا تعاملی ملٹی میڈیا پروڈکٹ یا نظام تیار کیا جائے جس میں مقام عمل کی تربیت کے جائزے کا طریقۂ کار بھی شامل ہے اور جس کا مقصد ہپلی بار یہ رکھا گیا ہے کہ تنظیموں کے لیے کفایتی اور مقصد سے ہم آہنگ مقامِ عمل پر فراہم کی جانے والی آموزش سے آجرین کو واقفیت حاصل ہو، چاہے ان تنظیموں میں ملازمین کی تعداد کتنی ہی ہو اور وہ کسی بھی سیکٹر میں کسی بھی جگہ کام کرتی ہوں۔
امید کی جاتی ہے کہ ان معلومات سے واقف ہو کر آجرین کو یہ احساس ہوگا کہ ملازمت سے متعلق آموزشی مواقع میں شمولیت ان کے کاروبار کے لیے نقصان دہ نہیں ہے بلکہ اس کی آئندہ خوشحالی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ملازمت سے متعلق مواقع کی فراہمی کو بھی آجر/ملازم کے رابطے کے لیے مفید سمجھا جانا چاہیے، جس سے وسیع تر تاجر طبقے کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے اور اسکاٹ لینڈ Plc کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت پسندی میں بہتری آتی ہے۔
ہم اس پروجیکٹ کو ممکن بنانے کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی میں اسکاٹش ایگزیکٹو، یوروپین سوشل فنڈ آبجیکٹو 3 اشتراک اور اپنے معاون شرکاء کی دوراندیشی اور اعتماد کے احسان مند ہیں۔
اییان میک ملن (IAIN McMILLAN) ، چئر پرجیکٹ بورڈ
