پروجیکٹ کے مقاصد
اس پروجیکٹ کا مقصد ایک ایسا تعاملی ملٹی میڈیا پروڈکٹ یا نظام تیار کرنا ہے جس میں مقام عمل کی تربیت کے جائزے کا طریقۂ کار بھی شامل ہو، اور جس کا مقصد پہلی بار یہ رکھا گيا ہے کہ تنظیموں کے لیے کفایتی اور مقصد سے ہم آہنگ مقامِ عمل پر فراہم کی جانے والی آموزش و تعلیم سے آجرین کو واقفیت حاصل ہو چاہے کسی تنظیم میں ملازمین کی تعداد کچھ بھی ہو، وہ کسی سیکٹر میں اور کسی بھی جگہ پر کام کرتی ہو۔ ملٹی میڈیا پروڈکٹ کو بنیادی طور پر متفقہ منصوبوں کے ذریعے ان 20-25 سیکٹر اسکلز کونسلز (SSCs) اور سیکٹر اسکلز باڈیز (SSBs) کے ساتھ اس کی اشاعت کی جائے گی جو اس پروجیکٹ کو لوگوں تک پہنچانے کے کام میں شریک ہوں گی اور جن میں سے ہر ایک کے پاس اسکاٹش آجرین کا مستحکم نیٹ ورک ہوگا۔ اشاعت کے منصوبے پر پروجیکٹ بورڈ میں شامل کلیدی معاونین (Key Stakeholders) کی بھی رضامندی لی جائے گی۔
انٹرایکٹو ملٹی میڈیا پروڈکٹ کا افتتاح ایک بڑی اسکلز کانفرنس میں بھی کیا جائے گا جو اس پروجکیٹ کے مدت اختتام پر ہونے والی ہے۔ یہ پروجکیٹ اس بارے میں مقام عمل کی آموزش پر سرمایہ لگانے والے آجرین کی بیداری میں نمایاں طر پر اضافہ کرے گا کہ کون سے طریقے کفایتی ہیں اور با مقصد سرگرمی کے لیے موزوں بھی۔
سرگرمیاں
- یہ پروجیکٹ ہر سیکٹر کے آجرین کے ذریعے مندرجہ ذیل امور کی تحقیق اور ان کا تعین کرے گا:
- مقامِ عمل کی آموزش میں شمولیت آجرین کی موجودہ سطحیں،
- مقامِ عمل کی آموزش کے مؤثر ترین طریقے
- امِ عمل کی آموزش کے غیر مؤثر ترین طریقے
- مقامِ عمل پر ٹریننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے عمل میں شریک آجرین کو درپیش رکاوٹیں
- مقامِ عمل کی آموزش کے جائزے کے نظام (خصوصاً تجرباتی عمل کے ذریعے) کی ضروریات
- آجرین کی انفارمیشن لائن کی ضروریات (یعنی وہ مدد جس کی ضرورت مقامِ عمل کی آموزش کا کام کرتے ہوئے آجرین کو ہوتی ہے)
- تمام تحقیق اور ترقی کی تجدید کی جا سکے گی اور اس طرح اس کی برقراری کو یقینی بنایا جا سکے گا
- یہ پروجیکٹ تمام سیکٹروں کے آجرین کے اشتراک سے مرتب اور تیار کرے گا
- ثبوت پر مبنی تحقیقی رپورٹوں کا ایک سلسلہ
- ایک انٹریکٹو ملٹی میڈیا پروڈکٹ جس میں کسی نظام اور سیکٹر سے مخصوص معلومات ہوں (ایک اہم اسکاٹش صنعت کے لیے) جس میں جینرک ڈاکیومنٹری اور ریسرچ آؤٹ پٹ بھی شامل ہیں۔
- مؤثر/غیرمؤثر مقامِ عمل کی آموزش سے متعلق ڈاکیومنٹری
- آجرین اور ملازمین کی اختیار کردہ مقامِ عمل کی آموزش کی قدرپیمائی کے لیے مقام عمل کی آموزش کی حتمی قدر پیمائی کا نظام
- ایک 'حلقہ' دار نقشہ جو اسکاٹش صنعت کے تمام سیکٹروں کو متعلقہ سیکٹر باڈی سے مربوط کرے
- یہ پروجیکٹ قائم کرے گا اور چلائے گا (پروجیکٹ کی مدت کے دوران) :
- ملازمین کے لیے انفارمیشن-لائن
- 250 آجرین کے لیے ایک اہم صلاحیتوں کی کانفرنس جس میں اسکاٹش صنعت کے ہر سیکٹر کا احاطہ کیا جائے گا
- یہ پروجیکٹ چلائے گا اور برقرار رکھے گا (پروجیکٹ کی مدت کے بعد انفارمیشن-لائن) :
- انفارمیشن-لائن
- 250 آجرین کے لیے ایک مزید اہم صلاحیتوں کی کانفرنس جس میں اسکاٹش صنعت کے ہر سیکٹر کا احاطہ کیا جائے گا
- تحقیق اور ترقی کی سرگرمیاں (تحقیق کی تمام رپورٹوں کی تجدید)
- اسکاٹش صنعت کے تمام سیکٹروں میں اشاعت کا ریکارڈ
