Skip Navigation

مقامِ عمل پر آموزشی تحقیق کا فروغ

PWL پروجیکٹ مینجمینٹ ٹیم کی طرف سے فیوچراسکلز اسکاٹ لینڈ کا تحقیقی کام انجام دیا گیا ہے۔ اکتوبر 2005 میں شائع ہونے والی ان کی رپورٹ اس صفحے کے داہنی طرف کے کالم میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس رپورٹ میں ایسے کئی اسباب پر خاص طور  پر روشنی ڈالی گئی تھی کہ یہ پروجیکٹ اسکاٹ لینڈ کے آجروں کے لیے اس قدر اہم کیوں ہے۔

 

مثلاً فیوچراسکلز اسکاٹ لینڈ نے یہ مشاہدہ کیا کہ 2004 کے سروے میں حصہ لینے والے ایک تہائی سے زیادہ آجرین نے یہ بتایا کہ انھوں نے پچھلے 12مہینے کے عرصے میں ملازمین کو کوئی تربیت نہیں دی تھی۔ اسکے علاوہ یہ کہ 5 سے کم افراد کو ملازم رکھنے والے کاروباری اداروں میں سے آدھے ایسے تھے جنھوں نے ملازمین کو کوئی تربیت فراہم نہیں کی۔ یہ محض دو اعدادوشمار ہیں جن سے اس پر روشنی پڑتی ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں مقامِ عمل پر آموزش و تعلیم کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔

 

بلیک اسٹیونسنز تنظیموں کے لیے کفایتی  اور مقصد سے ہم آہنگ مقام عمل پر پہلی بار فراہم کی جانے والی آموزش سے آجرین کو واقف کرانے کے لیے مقام عمل پر آموزش و تعلیم کے جائزے کا ایک نظام (ورک پلیس لرننگ ایوالیوشن ٹول) مرتب کر رہے ہیں۔ چاہے کسی تنظیم میں ملازمین کی تعداد کچھ بھی ہو، وہ کسی بھی سکیٹر میں اور کسی بھی جگہ پر کام کرتی ہو۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آجرین میں ملازمت سے مربوط آموزش و تعلیم کی آئندہ تدابیر کی مالی افادیت اور کفایتی پہلو کی قدرپیمائی کی صلاحیت پیدا کریں گی۔ بلیک اسٹیونسنز کی پیش رفت کی رپورٹ میں اس صفحے کے داہنے طرف کے کالم میں دیکھی جا سکتی ہے۔

 

بلیک اسٹیونسنز ٹیم فیوچر اسکلز اسکاٹ لینڈ کی فراہم کردہ رپورٹ کے تکملے کے لیے اضافی تحقیق بھی انجام دے رہی ہے۔